سپریم کورٹ کا ڈی ایچ اے کراچی سے تمام غیر قانونی رکاوٹیں ہٹانے کا حکم

ڈی ایچ اے انتظامیہ کا یکم جنوری سے سیکیورٹی بیرئیرز کیخلاف آپریشن کلین اپ شروع کرنے کا فیصلہ


ویب ڈیسک December 28, 2016
غیر قانونی رکاوٹیں ہٹا کر عملدرآمد رپورٹ جمع کرائی جائے، سپریم کورٹ. فوٹو: فائل

KATLANG: سپریم کورٹ نے ڈی ایچ اے انتظامیہ کو تمام رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈی ایچ اے میں سیکیورٹی بیرئیرز اور رکاوٹوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔ اس موقع پر ڈیفنس کے شہریوں کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ رکاٹوں کے باعث مساجد تک جانا مشکل ہوگیا ہے لہذا تمام رکاوٹوں کو ہٹانے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: گورنر، وزیر اعلیٰ اور بلاول ہاؤس سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم

ڈی ایچ اے حکام کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ 100 سے زائد ایم این ایز، ایم پی ایز، پولیس افسران اور دیگر اہم شخصیات کے گھروں کے باہر مختلف رکاوٹیں موجود ہیں جنہیں ہٹانے کے لئے یکم جنوری سے آّپریشن کلین اپ شروع کر دیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے ڈی ایچ اے کو تمام غیر قانونی رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی۔

مقبول خبریں