خاتون کو گھر کا بجلی کا بل 284 ارب ڈالر موصول

ویب ڈیسک  بدھ 27 دسمبر 2017
ہم لاعلم ہیں کہ یہ غلطی کیسے ہوگئی، ترجمان: فوٹو: فائل

ہم لاعلم ہیں کہ یہ غلطی کیسے ہوگئی، ترجمان: فوٹو: فائل

پینسلوینیا: امریکا میں خاتون کو 284 ارب ڈالرسے زائد کا بجلی کا بل موصول ہوا تووہ حیران و پریشان ہوگئیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی ریاست پینسلوینیا کے شہر ایری کی رہائشی میری ہورومنسکی اس وقت شدید پریشان ہوگئیں جب انہیں گھرکا بجلی کا بل 284 ارب ڈالرموصول ہوا جب کہ بل میں انہیں تمام رقم نومبر2018 تک ادا کرنا تھیں۔ اس حوالے سے میری ہورومنسکی کا کہنا تھا کہ بل دیکھ کر ان کی آنکھیں پھٹی رہ گئیں، ہم نے کرسمس کی لائٹس لگائی ہوئی تھیں اور سوچا کہ کیا ہم نے انہیں غلط طریقے سے تو نہیں لگا دیا۔

میری نے کہا کہ وہ بل لے کرجب متعلقہ ادارے گئیں تو وہاں ادارے کے ترجمان مارک ڈربن نے بتایا کہ اصل واجب الادا رقم تقریباً صرف 284 ڈالر ہے جب کہ بل پرغلط رقم درج تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں یاد کہ میں نے اربوں ڈالرزکا بل کبھی دیکھا ہو، ہم صارف کی جانب سے اس غلطی سے متعلق رجوع کرنے کی کوشش پر بہت قدرکرتے ہیں تاہم وہ لاعلم ہیں کہ یہ غلطی کیسے ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔