زیریں سندھ میں بد ترین لوڈ شیڈنگ، دورانیہ14گھنٹے ہو گیا

ایکسپریس ڈیسک / نامہ نگاران  اتوار 10 مارچ 2013
موسم گرما کا آغازہوتے ہی بجلی بندش کا دورانیہ بڑھا دیا گیا، کاروباری زندگی شدید متاثر.  فوٹو: فائل

موسم گرما کا آغازہوتے ہی بجلی بندش کا دورانیہ بڑھا دیا گیا، کاروباری زندگی شدید متاثر. فوٹو: فائل

زیریں سندھ: موسم گرما کے آغازپر ہی زیریں سندھ میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا، بعض شہروں میں دورانیہ 14گھنٹے تک جا پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق حیسکوٹنڈوآدم ون نے اپنی حدود کے 3سو دیہات میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں 3سے 4 گھنٹے کا اضافہ کردیا ہے، روزانہ 12سے 14 گھنٹے بجلی بند رکھنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے گرمی شروع ہوتے ہی لوڈشیڈنگ میں اضافے کی وجہ سے صارفین شدید پریشان ہیں، انھوں نے حیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ میں اضافے کا نوٹس لیا جائے۔

ادھربدین شہر سمیت ضلع بھر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی ہے ، بدین کے شہروں میں روزانہ 10 گھنٹے جبکہ دیہات میں 16 گھنٹے سے زائد بجلی بند رہتی ہے جس کے باعث کاروباری زندگی بری طرح متاثر ہونے کے باعث طلبہ کو امتحانات کی تیاریوں میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ پانی کا بحران بھی پیدا ہو گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔