انگلینڈ کے نک کامپٹن نے دادا ڈینس کو پیچھے چھوڑدیا

نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری اسکور کرکے ٹیم میں جگہ کو بھی خطرات سے بچالیا۔


Sports Desk March 10, 2013
نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری اسکور کرکے ٹیم میں جگہ کو بھی خطرات سے بچالیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: انگلینڈ کے نک کامپٹن نے اپنے دادا ڈینس کو پیچھے چھوڑ دیا۔

انھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز شاندار سنچری اسکور کرکے ٹیم میں اپنی جگہ کو بھی خطرات سے بچالیا، نک انگلینڈ کے مشہور کرکٹر ڈینس کامپٹن کے پوتے ہیں،جب وہ 80 رنز پر پہنچے تو اپنے دادا کی جانب سے نیوزی لینڈ میں بنائے گئے سب سے زیادہ 79 رنز سے آگے نکل چکے تھے،انھوں نے یہ اسکور 1951 میں کرائسٹ چرچ پر بنایا تھا۔

7

29 سالہ کامپٹن اپنے کیریئر کا پانچواں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، انھیں اوپننگ پوزیشن کو قبضے میں رکھنے کا چیلنج درپیش رہا کیونکہ انگلش میڈیا مسلسل جوئے روٹ کو الیسٹر کک کے ساتھ آزمانے پر زور دے رہا تھا۔

نک نے گذشتہ سال کے اختتام پر بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا، انھوں نے اپنی 8 میں سے پانچ اننگز میں آغاز تو اچھا کیا مگر اسے بڑی اننگز میں ڈھالنے میں ناکام رہے تھے، ان پر ڈونیڈن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے کی وجہ سے دباؤ بھی کافی بڑھ گیا تھا جسے وہ ناقابل شکست سنچری کی بدولت دور کرنے میں کامیاب ہوگئے،ان کا کہنا ہے کہ پریس میں جوکچھ کہا جارہا تھا میں نے اس کی فکر کے بجائے اپنی بیٹنگ پر توجہ دی اور کیریئر کی پہلی سنچری بنانے میں کامیاب رہا۔

مقبول خبریں