سچن ٹنڈولکر ’شیف‘ بن گئے سال نو کے موقع پر دوستوں کی خاطر تواضع

مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنے دوستوں کیلیے سال نو کے موقع پر کھانا تیار کیا، سابق بیٹسمین


Sports Desk January 03, 2018
مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنے دوستوں کیلیے سال نو کے موقع پر کھانا تیار کیا، سابق بیٹسمین۔ سوشل میڈیا

بھارت کے سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر 'شیف' بن گئے جب کہ انھوں نے سال نو کے موقع پر اپنے ہاتھوں سے باربی کیو بناکر دوستوں کو کھلائے۔،

سچن ٹنڈولکر نے اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں وہ باربی کیو تیار کررہے ہیں۔ اس میں وہ کہتے ہوئے سنائی دیتے ہیں کہ یہ نیوایئر باربی کیو اوربہت ہی خاص ہے، جیسے جیسے یہ تیار ہوتا جارہا زیادہ اچھی خوشبو آرہی ہے۔

سابق بیٹسمین نے ویڈیو کے ساتھ لکھاکہ 'مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنے دوستوں کیلیے سال نو کے موقع پر کھانا تیار کیا، اس سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ ان کو پسند بھی آیا اور وہ بدستور اپنی انگلیاں چاٹ رہے ہیں'۔

مقبول خبریں