سری لنکا کا ون ڈے ٹیم کی قیادت انجیلو میتھیوزکے سپرد کرنے پر غور

ہم موجودہ کپتان تھشارا پریرا کو بھی مکمل طور پر قیادت کی دوڑ سے باہر نہیں کرسکتے


Sports Desk January 04, 2018
موجودہ کپتان تھشارا پریرا کو بھی مکمل طور پر قیادت کی دوڑ سے باہر نہیں کرسکتے؛ فوٹوفائل

سری لنکا نے ایک بار پھر ون ڈے ٹیم کی قیادت انجیلو میتھیوز کے سپرد کرنے پرغور شروع کردیا۔

آئی لینڈرز کو رواں ماہ بنگلہ دیش میں زمبابوے کی شمولیت سے ٹرائنگولر سیریز کھیلنا ہے۔ چیف سلیکٹرگریم لیبروئے نے کہاکہ ہم نے اس حوالے سے بات چیت کی مگر فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

ہم موجودہ کپتان تھشارا پریرا کو بھی مکمل طور پر قیادت کی دوڑ سے باہر نہیں کرسکتے، کپتانی کیلیے ہمارے پاس 2 اور مضبوط امیدوار بھی موجود ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ نئے کوچ چندیکا ہتھورا سنگھے پہلے کھلاڑیوں کے ساتھ کچھ وقت گزارلیں اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔

مقبول خبریں