کابل میں خودکش حملے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

حملہ سیکیورٹی اہلکاروں کے ایک گروپ پر کیا گیا جو منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرنے گیا تھا


ویب ڈیسک January 04, 2018
حملہ سیکیورٹی اہلکاروں کے ایک گروپ پر کیا گیا فوٹو: فائل

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق دھماکا سیکیورٹی اہلکاروں پر ہوا جس میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے ان میں شہری اور سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے 20 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا خودکش تھا جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، خودکش بمبار نے سیکیورٹی فورسز کے ایک گروپ کے نزدیک پہنچ کر خود کودھماکے سے اڑالیا۔

مقامی پولیس کے مطابق سیکیورٹی اہل کار کابل کے ایک علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرنے گئے تھے جہاں خودکش بمبار سیکیورٹی اہلکاروں کی وردی میں ان کے قریب پہنچا اور دھماکا کردیا۔


مقبول خبریں