سلائیڈ کی وجہ سے عثمان خواجہ گھٹنے پر چوٹ کھا بیٹھے

گیند پکڑنے کیلیے قریب پہنچ کر پھسلنا چاہا مگر اس کوشش میں گھٹنہ بری طرح نیچے ٹکرایا جبکہ دوسرا پاؤں مڑ گیا۔


Sports Desk January 05, 2018
گیند پکڑنے کیلیے قریب پہنچ کر پھسلنا چاہا مگر اس کوشش میں گھٹنہ بری طرح نیچے ٹکرایا جبکہ دوسرا پاؤں مڑ گیا۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

انگلینڈ سے پانچویں ایشز ٹیسٹ کے ابتدائی روز فیلڈنگ کے دوران بے ڈھنگے انداز میں سلائیڈ کی وجہ سے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ گھٹنے پر چوٹ کھا بیٹھے۔

میچ کے دوران 56 ویں اوور میں ناتھن لیون کی گیند پر ڈیوڈ مالان کے کور ڈرائیو کو روکنے کیلیے عثمان خواجہ گیند کے پیچھے بھاگے، انھوں نے قریب پہنچ کر پھسلنا چاہا مگر اس کوشش میں گھٹنہ بری طرح نیچے ٹکرایا جبکہ دوسرا پاؤں مڑ گیا، گیند باؤنڈری کے باہر چلی گئی،وہ بڑی مشکل سے کھڑے ہوئے اور لنگڑاتے ہوئے پچ کی جانب گئے جہاں پر ان کے ساتھی ڈرنکس کیلیے جمع ہوچکے تھے۔

بعد ازاں عثمان خواجہ میڈیکل اسٹاف کے ساتھ لنگڑاتے ہوئے فیلڈ سے باہر جاتے ہوئے دکھائی دیے۔ ان کی قسمت اچھی تھی کہ چوٹ سنجیدہ نوعیت کی نہیں تھی اوروہ بعد میں دوبارہ فیلڈ میں واپس لوٹ آئے۔

مقبول خبریں