ٹریفک حادثے میں 5 بھارتی ریسلرز ہلاک

ریسلرز ستارا میں مقابلے کے بعد گھر واپس آرہے تھے۔


Sports Desk January 14, 2018
کیری میں سوار یہ افراد حریف سمت سے آنے والے ٹریکٹر سے ٹکرکے نتیجے میں جان گنوا بیٹھے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

LONDON: مہاراشٹرا میں روڈ حادثے میں 5 ریسلرز سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہاراشٹرا میں افسوسناک واقعہ ہفتے کی صبح ضلع سانگلی میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 ریسلرز سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے، یہ ایس یو وی کیری میں سوار یہ افراد حریف سمت سے آنے والے ٹریکٹر سے ٹکرکے نتیجے میں جان گنوا بیٹھے جب کہ دیگرپانچ افراد کو مقامی اسپتال میں داخل کرادیاگیا جس میں مزید ریسلرز بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ان پہلوانوں کا تعلق مقامی انسٹی ٹیوٹ سے بتایاگیا ہے جب کہ مذکورہ ریسلرز ستارا میں مقابلے کے بعد گھر واپس آرہے تھے۔

مقبول خبریں