اداکارہ لیلیٰ کی خود کشی کی کوشش شوبز حلقوں نے ’’ ڈرامہ ‘‘ قرار دے دیا

شوبز رپورٹر  ہفتہ 27 جنوری 2018
جہاں لیلیٰ نے میڈیا کوتنقید کا نشانہ بنایا، وہیں میڈیا کے ایک پروگرام کے ذریعے اپنی روداد بیان کی۔ فوٹو: فائل

جہاں لیلیٰ نے میڈیا کوتنقید کا نشانہ بنایا، وہیں میڈیا کے ایک پروگرام کے ذریعے اپنی روداد بیان کی۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  اداکارہ لیلیٰ نے خود کشی کی کوشش کو شوبز حلقوں نے ’’ ڈرامہ ‘‘ قراردے دیا۔

لیلیٰ کی جانب سے نجی چینل کے پروگرام میں شرکت سے پہلے خود کشی کی کوشش کو شوبز حلقوں نے ’’ ڈرامہ ‘‘ قراردے دیا۔

پروگرام میں شرکت کے لیے میک اپ میں آنے والی لیلیٰ کوجہاں مقامی رپورٹرنے بچایا وہیں اکیلے شخص کی موجودگی میں اداکارہ نے فوری طورپران کی بات مان لی تاہم اس ناکام کوشش کے دوران جہاں لیلیٰ نے میڈیا کوتنقید کا نشانہ بنایا، وہیں میڈیا کے ایک پروگرام کے ذریعے اپنی روداد بیان کی۔

یہ سب کچھ ایک فلم کی شوٹنگ کی طرح دکھ رہا تھا جس طرح شوٹنگ کے دوران سین کی ڈیمانڈ کے مطابق سب کچھ ارینج کیا جاتا ہے، اسی طرح سوشل میڈیا پرآنے والی فوٹیج میں بھی دکھائی دے رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔