لندن فلیٹس ریفرنس میں مریم نواز کی درخواست جزوی منظور

غیرملکی گواہوں کا وڈیو بیان شریف فیملی کے وکیل کی موجودگی میں ریکارڈ کرنے کا حکم۔


Numainda Express February 09, 2018
غیرملکی گواہوں کا وڈیو بیان شریف فیملی کے وکیل کی موجودگی میں ریکارڈ کرنے کا حکم۔ فوٹو: فائل

QUETTA: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لندن فلیٹس ریفرنس میں 2 غیر ملکی گواہوں رابرٹ ریڈلی اور اختر راجہ کے وڈیو لنک کے ذریعے بیانات ریکارڈکرنے کے حوالے سے مریم نوازکی درخواست جزوی طور پر منظورکر لی۔

جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ نے گزشتہ روز سماعت کی۔ درخواست گزارکے وکیل امجد پرویز نے موقف اختیارکیا کہ دو غیر ملکی گواہوںکے بیانات قلمبند کراتے وقت لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ہمارا نمائندہ اور وکیل موجود ہونا چاہیے۔

عدالت نے درخواست جزوی طور پر منظورکرتے ہوئے حکم دیا کہ ہائی کمشنر اس بات کو یقینی بنائیں کہ دوگواہوں کے بیانات قلمبندکراتے ہوئے شریف فیملی کے نمائندے یا وکیل پاکستانی ہائی کمیشن میں موجود ہوں۔

نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر اور عمران شفیق نے موقف اپنایا کہ ملزمان تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔ نواز شریف اور مریم کی درخواست بدنیتی پر مبنی ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ان کی استدعا مناسب ہے، فیئر ٹرائل ملنا چاہیے۔

عدالت نے مریم نواز کے وکیل کو ہدایت کی کہ جس دن ویڈیو لنک کے ذریعے گواہوں کا بیان ریکارڈ ہوگا آپ التوا نہیں مانگیں گے۔

مقبول خبریں