چیف جسٹس نے شاہ رخ جتوئی کو اسپتال منتقل کرنے کانوٹس لے لیا

ویب ڈیسک  منگل 13 فروری 2018
شاہ رخ جتوئی کو کیا بیماری ہے اسے اسپتال کیوں منتقل کیا گیا، چیف جسٹس فوٹو: فائل

شاہ رخ جتوئی کو کیا بیماری ہے اسے اسپتال کیوں منتقل کیا گیا، چیف جسٹس فوٹو: فائل

 اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے شاہ رخ جتوئی کو اسپتال منتقل کرنے کانوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور آئی جی جیل خانہ جات سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔

چیف جسٹس پاكستان جسٹس میاں  ثاقب نثار نے شاہ رخ جتوئی كی جیل سے اسپتال منتقلی كا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ شاہ زیب قتل کیس میں زیرحراست شاہ رخ جتوئی کو کیا بیماری ہے، اسے اسپتال کیوں منتقل کیا گیا، چیف جسٹس نے آئی جی سندھ اور آئی جی جیل خانہ جات سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب كرلی۔

واضح رہے كہ یكم فروری كو سپریم كورٹ نے شاہ زیب قتل كیس میں سندھ ہائی كورٹ كی طرف سے دہشت گردی كی دفعات ختم كرنے كا فیصلہ كالعدم قرار دیتے ہوئے مقدمے میں ضمانت پر رہا ہونے والے ملزمان كی گرفتاری كا حكم دیا تھا جس پر 3 ملزمان شاہ رخ جتوئی، سراج تالپوراورسجاد تالپور كو احاطہ عدالت سے گرفتاركرکے اگلے روز  كراچی كی سینٹرل جیل میں منتقل كیا گیا جہاں چند روز قبل ملزم شاہ رخ جتوئی كوکمر کی تکلیف کی شکایت پر جناح اسپتال منتقل كیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔