محکمہ زراعت کاشتکاروں کوامدادی قیمت پرکھاد دیگا

ہرکاشتکارکو1600روپے فی بوری کے حساب سے12بوریاں فراہم کی جائیں گی،اعلامیہ


Numainda Express August 09, 2012
ہرکاشتکارکو1600روپے فی بوری کے حساب سے12بوریاں فراہم کی جائیں گی،اعلامیہ فائل فوٹو

محکمہ زراعت حکومت سندھ نے خریف کے امدادی پلان2012کے تحت سندھ کے اضلاع میرپور خاص، بدین، عمرکوٹ، ٹنڈو الہیار، مٹیاری، جامشورو،نوشہرو فیروز،ٹھٹھہ،سانگھڑ،شہید بینظیر آباد، ٹنڈو محمد خان،حیدرآباد، دادو، خیر پور، تھرپارکر اور گھوٹکی کے کاشتکاروں کو518400 میٹرک ٹن یوریا کھاد فراہم کی جائیگی،

محکمہ زراعت حکومت سندھ کے اعلامیے کے مطابق امدادی پلان کے تحت فی کاشت کارکو یوریا کھاد کی 12 بوریاں 1600 روپے فی بوری کے حساب سے دی جائینگی، کاشتکاروں کو کھاد کی فراہمی کی ذمے داری ضلع کے ڈپٹی کمشنرزکو دی گئی ہے۔

مقبول خبریں