سزائے موت کے قیدیوں کے حالات زندگی پر مبنی ریڈیو ڈرامہ ’’ قید کہانی‘‘ نشر ہوگیا

شوبز رپورٹر  جمعـء 16 فروری 2018
ڈرامے کا مقصد پاکستان میں سزائے موت کے قیدیوں کے مسائل سامنے لانا ہے، افضل ساحر۔ فوٹو؛ فائل

ڈرامے کا مقصد پاکستان میں سزائے موت کے قیدیوں کے مسائل سامنے لانا ہے، افضل ساحر۔ فوٹو؛ فائل

لاہور: سزائے موت کے قیدیوں کے حالات زندگی پرمبنی ریڈیو ڈرامہ ’’ قید کہانی ‘‘ گزشتہ روز 15 فروری سے شروع ہوگیا۔

ڈرامہ ’’ قید کہانی ‘‘ ایک غیر سرکاری تنظیم جسٹس پروجیکٹ پاکستان معروف براڈ کاسٹر اور شاعر افضل ساحر کے اشتراک سے پیش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ ڈرامہ پیراورجمعرات کی شام پانچ بج کر پانچ منٹ پر ایف ایم 103 پر نشر کیا جائے گا۔ ڈرامہ سزائے موت کے ایک قیدی کی فرضی ڈائری پرمشتمل ہے اور دس اقساط پر مبنی ہے۔ جن کی دھنیں اور موسیقی زونیب زاہد نے ترتیب دی ہیں۔

اس ڈرامہ کو نوجوان رائٹر شین محمد نے لکھا جبکہ ہدایات افضل ساحر نے دی ہیں۔ افضل ساحر نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ ڈرامے کا مقصد پاکستان میں سزائے موت کے قیدیوں کے مسائل سامنے لانا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔