کوئٹہ سریاب میں دھماکا پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


ویب ڈیسک March 31, 2013
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو فائل

سریاب کے علاقے قمبرانی روڈ پر سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق دہشتگردوں نے قمبرانی روڈ پر سڑک کے کنارے دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا جو کہ پولیس موبائل ک قریب آنے پر ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اڑایا دیا گیا، دھماکے سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مقبول خبریں