ہماری دو تہائی اکثریت کا خوف مخالفین کے اعصاب پر سوار ہے سعدرفیق

قانون شکن اور لٹیرے ہم پر الزام عائد کرتے ہیں اللہ انہیں ہدایت دے، سعدرفیق


ویب ڈیسک February 22, 2018
عنقریب سازشی عناصر بے نقاب اور مکافاتِ عمل کا شکار ہوں گے، وزیرریلوے - فوٹو : فائل

وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی دو تہائی اکثریت کا خوف مخالفین اور سازشیوں کے اعصاب پر سوار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر سعدرفیق کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت میں اعصاب اور عزائم کا مقابلہ جاری ہے جس میں مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی، آئندہ عام انتخابات میں ہماری دو تہائی اکثریت کا خوف مخالفین اور سازشیوں کے اعصاب پر سوار ہے۔



سعد رفیق نے کہا کہ قانون شکن اور لٹیرے ہم پر الزام عائد کرتے ہیں اللہ انہیں ہدایت دے، بہت جلد سازشی عناصر بےنقاب اور مکافات عمل کا شکار ہوں گے۔



 

مقبول خبریں