قلعہ سیف اللہ میں گھر میں دھماکا ، 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعرات 15 مارچ 2018
دھماکے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے، ڈپٹی کشمنر قلعہ سیف اللہ ۔،فوٹو: فائل

دھماکے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے، ڈپٹی کشمنر قلعہ سیف اللہ ۔،فوٹو: فائل

کوئٹہ: قلعہ سیف اللہ میں گھر میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں گھر میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی کشمنر قلعہ سیف اللہ کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ  تباہ ہونے والے مکان کے ملبے کو اٹھانے کا کام جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔