عاطف اسلم کے کنسرٹ میں بپاشا اور ملائیکہ اروڑا کی پرفارمنس

بارہ ہزار سے زائد لوگوں نے عاطف کے گانے سنے اور انھیں دل کھول کر داد دی۔


Net News April 11, 2013
بارہ ہزار سے زائد لوگوں نے عاطف کے گانے سنے اور انھیں دل کھول کر داد دی۔ فوٹو: فائل

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے شادی کے بعد لندن میں پہلا کامیاب کنسرٹ کیا جس میں بارہ ہزار سے زائد شائقین نے شرکت کی جب کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ان کے مداحوں کی تعداد پچاس لاکھ ہو گئی ہے۔

پاپ گلوکار عاطف اسلم نے لندن کے سب سے بڑے ہال "او ٹو" میں کنسرٹ کیا ان کے ہمراہ بالی ووڈ اداکاراوں بپاشا باسو اور ملائکہ اروڑا نے بھی پرفارم کیا۔ منتظمین کے مطابق بارہ ہزار سے زائد لوگوں نے عاطف کے گانے سنے اور انھیں دل کھول کر داد دی کنسرٹ دیکھنے والوں میں عاطف کے بھارتی اور بنگلہ دیشی مداحوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی بپاشا اور ملائکہ نے "منی بدنام ہوئی "اور "نو اینٹری "پر رقص کیا جسے دیکھنے والے جھوم اٹھے لندن کے دورے پر عاطف کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی ہیں۔

مقبول خبریں