ڈیپوٹیشن پر تعینات پولیس افسران کی فہرستیں مرتب کرنے کا عمل شروع ہوگیا

آئی جی سندھ نے اس سلسلے میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو فوری طور پر فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں.


Staff Reporter April 13, 2013
آئی جی سندھ نے اس سلسلے میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو فوری طور پر فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ فوٹو فائل

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ نے تمام محکموں کے سیکریٹریز کو ایک پرفارما جاری کیا ہے.

ان کے محکموں میں ایسے تمام افسران کی فہرستیں جو ڈیپوٹیشن ، دوسرے محکموں سے آکر ضم ہونے والے ، آن پے اسکیل (او پی ایس) میں اعلیٰ عہدوں پر کام کرنے والے یا آؤٹ آف ٹرن پروموشن حاصل کرنے والے افسران کی فہرست 24 گھنٹے میں ارسال کی جائے اس سلسلے میں ایک مراسلہ آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ کو بھی ارسال کیا گیا ہے جس میں متذکرہ معلومات طلب کی گئیں ہیں ۔

ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ نے اس سلسلے میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو فوری طور پر فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ مرتب کی جانے والی فہرست میں آوٹ آف ٹرن پروموشن حاصل کرنے والے ان پولیس افسران کے نام بھی شامل ہیں جنھیں سابقہ حکومت سندھ نے اسمبلی سے ایکٹ کے ذریعے ان پولیس افسران کی آؤٹ آف ٹرن پروموشن کو ریگولرائز کر دیا تھا واضح رہے کہ مذکورہ ایکٹ کو اعلیٰ عدالت میں چینلنج بھی کیا جا چکا ہے۔

مقبول خبریں