ٹینس میں نچلی سطح پر فکسنگ کا سونامی

نچلی سطح پر ٹینس میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوتی ہے جس کو سونامی سے تعبیر کیا گیا، رپورٹ


Sports Desk April 26, 2018
نچلی سطح پر ٹینس میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوتی ہے جس کو سونامی سے تعبیر کیا گیا، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

ٹینس میں نچلی سطح پر فکسنگ کا سونامی برپا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

انٹیگریٹی یونٹ کے ایک تفتیش کار کی جانب سے 2برس کی تحقیقات اور تقریبا 15 ملین پائونڈز خرچ ہونے کے بعد 2 ہزار صفحات کی رپورٹ تیار ہوئی، اس میں یہ انکشاف ہواکہ نچلی سطح پر ٹینس میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوتی ہے جس کو سونامی سے تعبیر کیا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہواکہ خاص طور پر اکتوبر سے سیزن کے اختتام تک کے عرصے کو فکسنگ کا موسم قرار دیا جاتا ہے۔ البتہ رپورٹس میں بھی وضاحت کی گئی کہ گرینڈ سلم ایونٹس ایسی چیزوں سے آلودہ نہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں