قومی ہاکی ٹیم ایشین یوتھ اولمپکس کی دوڑ سے باہر

پول اے سے بھارت اور کوریا جب کہ پول بی سے ملائیشیا اور بنگلا دیش کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں


Sports Desk April 27, 2018
پول اے سے بھارت اور کوریا جب کہ پول بی سے ملائیشیا اور بنگلا دیش کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں . فوٹو : ٹویٹر

قومی ہاکی ٹیم ایشین یوتھ اولمپکس کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں جاری کوالیفائرز میں پاکستان کو ملائیشیا کے ہاتھوں 1-12 سے شکست کے بعد بنگلا دیش کے خلاف میچ میں لازمی فتح درکار تھی تاہم بنگلا دیش نے آخری لمحات میں 2 گول سے مقابلہ 3-3 سے برابر کرتے ہوئے پاکستان کی پیش قدمی روک دی۔

پول اے سے بھارت اور کوریا جب کہ پول بی سے ملائیشیا اور بنگلا دیش کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں، سیمی فائنلز کل جب کہ فائنل 29 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ کوالیفائرز کی فائنلسٹ دونوں ٹیمیں رواں برس ارجنٹائن میں شیڈول یوتھ اولمپکس گیمز کے لئے کوالیفائی کر جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں