میر شکیل اور میر ابراہیم کی وارنٹ گرفتاری کے خلاف اپیل ہائیکورٹ سے مسترد

میر شکیل اور میر ابراہیم نے ان سے متعلق غلط خبر شائع کی اور چلائی، اسد کھرل


کورٹ رپورٹر April 28, 2018
میر شکیل اور میر ابراہیم نے ان سے متعلق غلط خبر شائع کی اور چلائی، اسد کھرل۔ فوٹو : فائل

سندھ ہائیکورٹ نے جنگ گروپ اور جیو ٹی وی کے میر ابراہیم اور میر شکیل الرحمان کی سیشن جج کی طرف سے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کے خلاف اپیل مسترد کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی جانب سے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے خلاف جنگ گروپ اور جیو ٹی وی کے میر شکیل الرحمان اور میر ابراہیم کی اپیل کی سماعت ہوئی۔ میر شکیل الرحمان اور میر ابراہیم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کو قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا اختیار نہیں لہذا وارنٹ کالعدم قرار دیے جائیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کو وارنٹ جاری کرنے کا اختیار ہے۔ رائے محمد اسد کھرل کی درخواست پر ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نے 13 جنوری 2018 کو میر ابراہیم اور میر شکیل الرحمان کے 50 ، 50 ہزار روپے کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

اسد کھرل نے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ میر شکیل اور میر ابراہیم نے ان سے متعلق غلط خبر شائع کی اور چلائی۔ میر ابراہیم اور میر شکیل الرحمان نے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

ہائیکورٹ نے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے جنگ گروپ اور جیو ٹی وی کے میر ابراہیم اور میر شکیل الرحمان کی اپیل کو مسترد کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں