سعودی عرب کے 68 سالہ ’’خلانورد شہزادے‘‘ کی 25 سالہ دوشیزہ سے شادی

شہزادے نے دلہن کو 50 ملین ڈالر حق مہر دینے کے علاوہ اہل خانہ کےلیے زیورات سے بھرے 30 صندوق بھی پیش کیے


ویب ڈیسک May 04, 2018
شہزادے نے اپنی دلہن کو 50 ملین ڈالر حق مہر ادا کیا۔ فوٹو : سوشل میڈیا

دنیا کے پہلے مسلمان خلانورد اور سعودی عرب کے 68 سالہ شہزادے سلطان بن سلمان نے دبئی کی 25 سالہ دوشیزہ سے 50 ملین ڈالر حق مہر کے عوض شادی کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 68 سالہ سعودی شہزادے کی شادی کی پُرتعیش تقریب کویت کے فور سیزن ہوٹل 'برج الشایا' میں منعقد ہوئی جہاں بارات کے 20 سے 30 رینج رووز گاڑیوں پر مشتمل قافلے کی آمد پر رنگارنگ آتش بازی کی گئی جب کہ دلہن کے اہل خانہ کےلیے ہیرے اور سونے کے متعدد سیٹ اور تحائف پر مشتمل 30 بڑے صندوق پیش کیے گئے۔

سعودی شہزادے سلطان بن سلمان نے اپنی دلہن کو 50 ملین ڈالر کی رقم بطور حق مہر بھی ادا کی جب کہ خصوصی تقریب کے لیے دلہن نے سفید لباس زیب تن کر رکھا تھا جو عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر کی تخلیق تھا۔ اس لباس کی خاص بات اس کی لمبائی اور ہیروں اور موتیوں کا جڑا ہونا تھا۔ دلہن کی لباس کی لمبائی کو دیکھتے ہوئے خصوصی اسٹیج تیار کیا گیا تھا۔

https://twitter.com/AmalMAbdul/status/991258992017072128

واضح رہے کہ 25 سالہ دوشیزہ، سلطان بن سلمان کی دوسری بیوی ہیں۔



سلطان بن سلمان معروف تاجر ہونے کے علاوہ سعودی فضائیہ کے ماہر ترین پائلٹ بھی رہے ہیں جبکہ وہ 17 جون 1985 کے روز امریکی خلائی شٹل ڈسکوری کے ذریعے خلائی مشن (STS-51-G) پر جانے والے اوّلین مسلمان خلانورد بھی تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں