رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کی خواتین سے متعلق بیان واپس لے لیا

رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کی خواتین سے متعلق بیان واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے معذرت کرنے سے انکار کردیا


آصف محمود May 04, 2018
رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کی خواتین سے متعلق بیان واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے معذرت کرنے سے انکار کردیا فوٹو:فائل

صوبائی وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے مطالبے پر خواتین کے بارے میں دیا گیا بیان واپس لینے کا اعلان کیا مگرمعذرت کرنے سے انکار کردیا۔

اجلاس کے دوران تحریک انصاف کی رکن اسمبلی نوشین حامدنے مطالبہ کیا کہ رانا ثنا اللہ نے خواتین کے بارے میں جو الفاظ کہے تھے وہ اس پر معافی مانگیں، رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وہ پہلے ہی اپنے الفاظ واپس لے چکے ہیں تاہم وہ اس پرمعافی نہیں مانگیں گے، جس پرہنگامہ آرائی شروع ہوگئی اوراپوزیشن نے تھوڑی دیرکےلیے اجلاس سے واک آؤٹ بھی کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان خواتین کا کتنا احترام کرتے ہیں یہ سب کو پتہ ہے

ہنگامہ آرائی کے باعث اسپیکر رانا محمد اقبال نے اجلاس پیر دوپہر2 بجے تک کےلیے ملتوی کردیا۔ اپوزیشن لیدڑمیاں محمودالرشید کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے اپنا بیان توواپس لے لیا مگرمعافی نہیں مانگی اس لیے ان کا احتجاج جاری رہےگا، رانا ثنا اللہ ایسے متنازعہ بیانات دیتے رہتے ہیں جن سے ملک میں انتشارپھیلتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں، شہباز شریف

واضح رہے کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے 29 اپریل کو لاہور میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے میں شریک خواتین سے متعلق نازیبا زبان استعمال کی تھی جس پر پی ٹی آئی کارکنان سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی تھی۔ جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےبھی وزیر قانون کے بیان پر معذرت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں