مناف پٹیل بندوق سے مسلح ہوکر سوشل میڈیا پر نمودار ہوگئے

مناف پٹیل کی تصویر کافی مشہور ہوئی جس میں انھوں نے بندوق اٹھائی ہوئی ہے اورساتھ میں 6 دیگر لوگ بھی موجود ہیں۔


Sports Desk May 10, 2018
مناف پٹیل کی تصویر کافی مشہور ہوئی جس میں انھوں نے بندوق اٹھائی ہوئی ہے اورساتھ میں 6 دیگر لوگ بھی موجود ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت کے سابق کرکٹر مناف پٹیل بندوق سے مسلح ہوکر سوشل میڈیا پر نمودار ہوگئے۔

گزشتہ روز مناف پٹیل کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی، تصویر کافی مشہور ہوئی جس میں انھوں نے بندوق اٹھائی ہوئی ہے اورساتھ میں 6 دیگر لوگ بھی موجود ہیں، اس تصویر کے کیپشن میں انھوں نے لکھا کہ ' کیا آپ تیار ہیں' اگرچہ کمنٹس میں فاسٹ بولر ایشانت شرما نے پوچھا بھی کہ 'کہاں جارہے ہوں' مگر انھوں نے وضاحت نہیں کی۔

مناف پٹیل کو بھارت کیلیے آخری میچ کھیلے ہوئے کافی عرصہ ہوچکا تاہم گذشتہ برس تک وہ آئی پی ایل کھیلتے رہے ہیں،اب وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک اور اپنی مصروفیات کی جھلک چاہنے والوں کو دکھاتے رہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں