برازیلین اسٹرائیکر نیمار کی رئیل میڈرڈ منتقلی کا امکان

رئیل میڈرڈ کے سابق مڈفیلڈر پال برائٹنر نے بھی دعویٰ کیاکہ نیمار کی میڈرڈ منتقلی یقینی ہے۔


Sports Desk May 10, 2018
رئیل میڈرڈ کے سابق مڈفیلڈر پال برائٹنر نے بھی دعویٰ کیاکہ نیمار کی میڈرڈ منتقلی یقینی ہے۔ فوٹو: فائل

برازیلین اسٹرائیکر نیمار پیرس سینٹ جرمین کو چھوڑ کر رئیل میڈرڈ میں جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اسپینش اخبار کے سابق ایڈیٹر ایڈورڈو اینڈا نے دعویٰ کیا کہ رئیل میڈرڈ سے ان کے معاملات تقریباً فائنل ہوچکے ہیں، ڈیل کی مبینہ رقم 260 سے 300 ملین یورو ہوگی، 22 مارچ کو رئیل میڈرڈ کا وفد نیمار سے ملا جس میں ونسیز جونیئر بھی شامل تھے تاہم اسے خفیہ رکھا جارہا تھا۔

واضح رہے کہ ونسیز نے اس سے قبل کہا تھا کہ خدا نے چاہا تو نیمار اور میں مل کر رئیل میڈرڈ کیلیے کھیلیں گے، رپورٹ میں رئیل میڈرڈ کے سابق مڈفیلڈر پال برائٹنر نے بھی دعویٰ کیاکہ نیمار کی میڈرڈ منتقلی یقینی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں