14سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

عدالت سے فرار کی کوشش پر بچی کی والدہ نے ملزم پرویزکی جوتیوں سے پٹائی کردی۔


کورٹ رپورٹر May 11, 2018
شورشرابے کے بعد پولیس نے ملزم کودھرلیا،ملزم کیخلاف تھانہ جوہر آباد میںمقدمہ درج۔ فوٹو : ایکسپریس

ہائی کورٹ نے 14سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی،ملزم کے فرار ہونے کی کوشش پر والدہ کے شور مچادیا اور ملزم کی پٹائی کردی۔

ہائی کورٹ میں بینچ کے روبرو 14 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم پرویز کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کی والدہ نے کہا کہ پرویز نے مجھے بہن بنایا اور پھر دھوکے سے میری بیٹی سے زیادتی کی،میں فیکٹری میں کام کرنے جاتی تو ملزم میری بیٹی سے زیادتی کرتا، 4 ماہ بعد معلوم ہوا کہ میری بیٹی حاملہ ہوچکی۔

والدہ نے بتایا کہ زیادتی کا پتہ چلنے پر ملزم نے ڈرانا دھمکانا شروع کردیا، ملزم کے خلاف تھانہ جوہر آباد میں مقدمہ درج کرایا، ملزم پرویز مسلسل دھمکیاں دے رہا ہے، عدالت نے ملزم پرویز کی درخواست ضمانت مسترد کردی، بچی کی والدہ کے شور شرابے کے بعد پولیس نے ملزم کو دھر لیا، بچی کی والدہ نے ملزم پر چپلوں کی بارش کردی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں