کورنگی میں گھرمیں یوپی ایس بیٹری بھٹنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی میں ایک گھر میں یو پی ایس بیٹری کے دھماکے سے پھٹنے کے باعث گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اورکمسن بیٹی معمولی زخمی ہوگئی۔
زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی نمبر6 سیکٹر 51 اےالہلال مسجد کے قریب گھر میں دھماکے کے باعث گھر کی ٹائل بیم کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود میاں بیوی اورکمسن بیٹی معمولی زخمی ہو گئی۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس ریسکیو ادارے اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طوری پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
معمولی زخمی ہونے والے میاں بیوی اور کمسن بیٹی کی شناخت عمران ولد عبدالجبار،فرحہ زوجہ عمران اور میرب دختر عمران کے نام سے کی گئی۔