کرسٹیانو رونالڈو کے اینیمیٹڈ کردار پر کارٹون فلم سیریز تیار کی جائے گی

رونالڈو نے انیمیشن پروڈیوسر گرافک انڈیا اور موبائل ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمپنی سے پارٹنر شپ کی جو کارٹون سیریز تخلیق کرے گی۔


Sports Desk May 12, 2018
رونالڈو نے انیمیشن پروڈیوسر گرافک انڈیا اور موبائل ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمپنی سے پارٹنر شپ کی جو کارٹون سیریز تخلیق کرے گی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

رئیل میڈرڈ کے پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو ' اینیمیٹڈ ' کردار کے طور پر سپرہیرو کارٹون سیریز میں جلوہ گر ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق رونالڈو کا یہ کردار پبلشنگ، کومکس، گیمنگ اور ڈیجیٹل کونٹینٹ میں بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ اس مقصد کیلیے رونالڈو نے انیمیشن پروڈیوسر گرافک انڈیا اور موبائل ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمپنی سے پارٹنر شپ کی جو کارٹون سیریز تخلیق کرے گی،اس کی ریلیز سے متعلق ابھی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیاگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں