آئرش ٹیم بھی پہلا ٹیسٹ ہارنے والوں میں شامل

ڈبلن میں9وکٹیں لینے والے عباس8برس میں بہترین پرفارم کرنے والے پاکستانی پیسر


Sports Desk May 16, 2018
ڈبلن میں9وکٹیں لینے والے عباس8برس میں بہترین پرفارم کرنے والے پاکستانی پیسر

آئرش ٹیم بھی پہلا ٹیسٹ ہارنے والوں کی فہرست میں شامل ہو گئی ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک صرف ایک ہی سائیڈ اپنے اولین پانچ روزہ میچ میں کامیاب ہوئی جب آسٹریلیا نے1877میں انگلینڈ کو قابو کیا تھا۔

اس کے بعد اب تک ہر ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ نہیں جیت پائی ہے، جنوبی افریقہ کو 1989میں ڈیبیو میچ میں انگلش ٹیم نے زیر کیا،ویسٹ انڈیزکو بھی1928میں پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ہی ہرایا، یہی سلوک انگلش ٹیم نے1930میں نیوزی لینڈ اور1932میں بھارت کے ساتھ کیا،پاکستان کو اولین میچ میں بھارتی سائیڈ نے اننگز سے قابو کیا، سری لنکا 1982میں ڈیبیو میچ میں انگلینڈ سے شکست کا شکار ہوا۔

زمبابوے کو 1992میں اولین میچ میں بھارت نے زیر کیا، بنگلہ دیش نے 2000 میں بھارتی ٹیم سے ہی شکست کا مزا چکھا۔ دوسری جانب محمد عباس8 برس میں بہترین بولنگ پرفارمنس دکھانے والے پاکستانی پیسر بن گئے، انھوں نے آئرلینڈ کیخلاف110 رنز کے عوض 9 وکٹیں حاصل کیں، پہلی اننگز میں عباس نے 4 اور دوسری میں 5 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا تھا۔ 74رنز کی اننگز کھیلنے والے امام الحق نے ڈیبیو پر چوتھی اننگز میں سب سے بڑا ففٹی پلس ناٹ آؤٹ اسکور بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں