آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں 4 نئی ٹیموں کی شمولیت کا عمل شروع

ان ٹیموں کی شمولیت سے ابتدائی 12 نمبرز پر براجمان ٹیسٹ ممالک کی رینکنگ میں کوئی فرق نہیں پڑے گا


Sports Desk June 01, 2018
ان ٹیموں کی شمولیت سے ابتدائی 12 نمبرز پر براجمان ٹیسٹ ممالک کی رینکنگ میں کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ فوٹو : فائل

لاہور: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں 4 نئی ٹیموں کی شمولیت کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

یکم جون سے اسکاٹ لینڈ اور متحدہ عرب امارات نے بالترتیب 13 اور 14ویں پوزیشنز سنبھال لیں، نیدرلینڈز اور نیپال مزید 4 میچز کھیلنے سے خاطر خواہ پوائنٹس ملنے پر اس کا حصہ بن جائیں گے۔

ان ٹیموں کی شمولیت سے ابتدائی 12 نمبرز پر براجمان ٹیسٹ ممالک کی رینکنگ میں کوئی فرق نہیں پڑے گا، حالیہ عالمی درجہ بندی کے مطابق انگلینڈ 125 پوائنٹس لے کر پہلے نمبر پر ہے، پاکستان چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔

مقبول خبریں