ورجینیا : پاکستانی نژاد امریکی سعد لودھی گرفتار

ثناء نیوز  جمعـء 26 اپريل 2013
گرفتار سعد لودھی پر ورجینیا میں مقامی انتظامیہ کودھمکی آمیزای میلز اور خطوط بھیجنے کاالزام ہے . فوٹو فائل

گرفتار سعد لودھی پر ورجینیا میں مقامی انتظامیہ کودھمکی آمیزای میلز اور خطوط بھیجنے کاالزام ہے . فوٹو فائل

ورجینیا:  امریکا کی ریاست ورجینیا میں پاکستانی نژادامریکی شہری کودہشتگردی کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا۔

گرفتار سعد لودھی پر ورجینیا میں مقامی انتظامیہ کودھمکی آمیزای میلز اور خطوط بھیجنے کاالزام ہے،حکام کے مطابق سعدلودھی نے فیرفیکس قصبے کی انتظامیہ کیخلاف قانونی کارروائی کی درخواستیں دی تھیں جنھیں وفاقی محکمہ قانون کی جانب سے ردکردیاگیااس پر سعدلودھی نے انتظامیہ کودھمکیاں دیں کہ اگراس کی بات نہ مانی گئی تو وہ لوگوں کوقتل کردے گا،سعد لودھی کوجون میں عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔