- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
فائر فائٹر نے عمارت سے کودنے والی خاتون کو ہوا میں ہی تھام لیا
لیٹویا: کسی انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے اور اس کا ناقابلِ یقین عملی نمونہ لٹویا کے ایک فائر فائٹر ہیں جنہوں نے انتہائی ڈرامائی انداز میں عمارت سے چھلانگ لگانے والی ایک خاتون کو ہوا کے درمیان ہی دبوچ لیا جس سے اس خاتون کی جان بچ گئی۔
انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں ٹامس جونزیمس کو دیکھا جاسکتا ہے جو لیٹویا میں فائر اینڈ ریسکیو سروس سے وابستہ ہیں۔ ایک ویڈیو میں وہ کھڑکی سے باہر لٹکے دکھائی دیتے ہیں اور اچانک اوپری منزل سے ایک خاتون نیچے گرتی ہیں جسے کمال مہارت سے ٹامس نے گرفت کرکے اس کی جان بچائی ہے۔ اس سنسنی خیز ویڈیو کو دیکھ کر لوگوں نے دانتوں تلے انگلیاں دبالیں اور اس ہیرو کو سراہا۔
ریاست لٹویا کے فائر اینڈ ریسکیو سروسز کو اس ہفتے ایک فون آیا جس میں کہا گیا تھا کہ ایک خاتون عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگانے کی کوشش کررہی ہے۔
فائر بریگیڈ کا عملہ فوراً وہاں پہنچا جس میں پانچ سال سے وابستہ ٹامس بھی شامل تھے۔ ٹامس لوگوں کی مدد کرتے ہیں اور اپنے ملک سے شدید محبت کرتے ہیں۔
ٹامس نے پہلے بہت کوشش کی کہ وہ خاتون کے اپارٹمنٹ تک پہنچ سکیں لیکن اس میں کامیابی نہیں ملی تو عین اس کے نیچے تیسری منزل پر جاکر کھڑکی سے باہر نکلے اور اس دوران چھلانگ لگانے والی خاتون کو گرفت میں کرلیا۔ دوسری جانب کچھ فائر فائٹر بلڈنگ کی چھت سے نیچے اتر رہے تھے کہ اسی دوران خاتون نے اپنی بالکنی سے چھلانگ لگادی۔
ٹامس نے کہا کہ زندگی میں انہوں نے کبھی اس طرح کسی کو نہیں بچایا اور اس مشکل کام کو بیان کرنا بس سے باہر ہے لیکن انہیں خوشی ہے کہ خاتون کی جان بچ گئی۔ اسی بنا پر پوری دنیا نے انہیں حقیقی ہیرو قرار دیا ہے اور انہیں اعلیٰ ترین اعزاز دینے کی درخواست کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔