افغانستان میں دو بیسز پر حملے 36 سیکیورٹی اہلکار ہلاک 8 جنگجو بھی مارے گئے

افغان حکومت کی جانب سے 7 روزہ جنگ بندی جب کہ طالبان نے عید کے تین دنوں میں سیز فائر کا اعلان کیا ہے


ویب ڈیسک June 09, 2018
طالبان جنگجوؤں نے افغان فورس کی چیک پوسٹ پر گزشتہ شب حملہ کیا۔ فوٹو : فائل

MUZAFFARABAD: افغانستان میں ملٹری اور پولیس بیس پر حملوں میں 17 فوجی اور 19 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ 8 جنگجو بھی مارے گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے قندوز میں طالبان کے ملٹری بیس پر حملہ ہوا جس میں افغان پولیس کے 19 اہل کار جاں بحق ہوگئے۔ یہ حملہ ہفتے کی صبح صادق کے وقت کیا گیا طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

قندوز کے گورنر نعمت اللہ تیموری نے واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 5 پولیس اہلکار زخمی بھی ہیں جب کہ قندوز کے پولیس ترجمان کے مطابق حملے میں 8 جنگجو مارے گئے۔

یہ پڑھیں: افغان طالبان کا پہلی بار عید پر جنگ بندی کا اعلان

اس حملے سے قبل افغان صوبے ہیرات میں بھی ملٹری بیس پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 17 افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔ دونوں حملے طالبان کی طرف سے عید پر جنگ بندی کے اعلان سے چند گھنٹوں قبل کیے گئے ہیں۔

 

مقبول خبریں