برازیلین فٹبالرز نے کوٹینہو کوسالگرہ کے دن انڈوں اور آٹے میں نہلا دیا

برازیلین ٹیم نے اہم ترین معرکوں سے قبل اپنے اعصاب کو بالکل ٹھنڈا رکھا ہوا ہے


Sports Desk June 13, 2018
برازیلین ٹیم نے اہم ترین معرکوں سے قبل اپنے اعصاب کو بالکل ٹھنڈا رکھا ہوا ہے فوٹوفائل

ورلڈ کپ کے حوالے سے ٹریننگ کے دوران برازیلین کھلاڑیوں نے اپنے ساتھی فلپ کوٹینہو کو 26 ویں سالگرہ پر انڈوں اور آٹے میں نہلا دیا۔

برازیل میں یہ روایت ہے کہ کسی کی سالگرہ پر اس پر انڈے اور آٹا ڈالا جاتا ہے، ٹریننگ سیشن کے دوران بھی کھلاڑیوں نے نہ صرف کوٹینہو پر انڈے ڈالے بلکہ ایک دوسرے کو بھی نشانہ بنایا، نیمار بھی اس کھیل میں مگن دکھائی دیے۔

اگرچہ سوچی میں درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ اور ابتدائی میچز میں گرمی برقرار رہنے کی توقع ہے تاہم برازیلین ٹیم نے اہم ترین معرکوں سے قبل اپنے اعصاب کو بالکل ٹھنڈا رکھا ہوا ہے۔

مقبول خبریں