کراچی فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 4 افراد جاں بحق

گارڈن کے علاقے دھوبی گھاٹ سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا


ویب ڈیسک April 30, 2013
گارڈن کے علاقے دھوبی گھاٹ سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا فوٹو: فائل

شہر میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ میں تیزی آگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گارڈن کے علاقے دھوبی گھاٹ سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے 11 میں نامعلوم افراد نے ہوٹل پر فائرنگ کردی جس سے ایک نامعلوم شخص شدید زخمی ہوگیا جو اسپتال میں دم توڑ گیا ، سرجانی ٹاون میں خدا کی بستی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا سیاسی جماعت کا کارکن آفتاب بھی اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا۔

مقبول خبریں