الیکشن کمیشن کی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے نگراں وزرا کووارننگ

ویب ڈیسک  جمعـء 29 جون 2018

نگران کابینہ کی اکثریت نے اپنے اورزیرکفالت افراد کے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہیں کروائیں: فوٹو: فائل

نگران کابینہ کی اکثریت نے اپنے اورزیرکفالت افراد کے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہیں کروائیں: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے نگراں وزرا کو کام سے روکنے کی وارننگ دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت نگراں وزراء تین دن میں اپنے اور اپنے گھر والوں کے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کے پابند ہیں لیکن نگراں وزرا کی اکثریت نے اپنے اورزیرکفالت افراد کے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کروانے پربرہمی کا ااظہار کیا ہے اورتنبیہہ کی ہے کہ اگر انہوں نے قانون کے مطابق اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرائیں تو انہیں ذمہ داریاں نبھانے سے روکا بھی جاسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔