رقص میں مزید مہارت حاصل کرنا چاہتی ہوں چترانگدا

اداکارہ نے نئی بالی وڈ فلم کے لیے کتھک ڈانس سیکھنا شروع کردیا


Net News May 03, 2013
اداکارہ نے نئی بالی وڈ فلم کے لیے کتھک ڈانس سیکھنا شروع کردیا۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ چترانگدا نے کہا ہے کہ رقص میں مزید مہارت حاصل کرنا چاہتی ہوں۔

انھوں نے کہا کہ آنیوالی فلم کے گیتوں پر یادگار پرفارم کرکے دکھاؤں گی۔ قبل ازیں اداکارہ نئی فلم کے لیے اردو اور کتھک ڈانس سیکھنا شروع کر دیا ہے۔ نامور ہدایتکار سدھیر مشرا کی فلم ''ہزاروں خواہشیں ایسی'' سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی چترانگدا نے کہا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم میں سب کو حیران کر دینگی۔



انھوں نے فلم کا نام نہیں بتایا تاہم ان کا کہنا ہے کہ اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے وہ آج کل کتھک ڈانس سیکھ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ اردو بھی سیکھ رہی ہیں تاکہ کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق اردو تلفظ کی درست ادائیگی اور الفاظ کا برملا انداز میں استعمال کرسکیں۔ چترانگدا سنگھ کی جان ابراہیم کے ساتھ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ''آئی می اور میں'' باکس آفس پر اچھا بزنس کر رہی ہے ان کے کام کو بھی خوب سراہایا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں