شاہد آفریدی اور سلمان خان کی ملاقات کی تصاویر وائرل

کمیونٹی کے دیگر ارکان کے ساتھ سلمان خان سے مل کر بہت اچھا لگا، شاہد آفریدی


Sports Desk July 09, 2018
کمیونٹی کے دیگر ارکان کے ساتھ سلمان خان سے مل کر بہت اچھا لگا،شاہد آفریدی ۔فوٹو: سوشل میڈیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے درمیان ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک تقریب کے دوران بالی ووڈ سلطان سلمان خان سے ملاقات کی، اور ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں جو تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1016123592403312640

تصاویر میں دونوں کو گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، بوم بوم نے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ "کمیونٹی کے دیگر ارکان کے ساتھ سلمان خان سے مل کر بہت اچھا لگا، ان کیلیے میری نیک خواہشات۔"

واضح رہے کہ شاہد آفریدی گلوبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایڈمنٹن رائلز کی نمائندگی کیلیے کینیڈا میں موجود ہیں۔

مقبول خبریں