موٹر وے پولیس ہیوی لائٹ لگانے والوں کیخلاف کارروائی کرسکتی ہے

موٹر وے پولیس کے مطابق قانون میں ہائی ویز پر ہیوی لائٹ استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف قانون موجود ہے.


Staff Reporter August 13, 2012
ایچ آئی ڈی لائٹس اسپیئر پارٹس کی دکان پر فروخت کے لیے سجائی جا رہی ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

LONDON: موٹر وے پولیس کے پاس HID اور ہیوی لائٹ استعمال کرنے والے کار سواروں کے خلاف قانون موجود ہے اور اس کے تحت کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے ، موٹر وے پولیس کے مطابق قانون میں ہائی ویز پر ہیوی لائٹ استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف قانون موجود ہے اور ایسی گاڑیوں کے خلاف دفعہ C-21 اورB-29کے تحت چالان کیا جاتا ہے جس کا کم از کم جرمانہ 700 روپے ہے۔

ہائی ویز پولیس قانون کے مطابق کارروائی کرتی ہے،HID یا ہیوی لائٹس کا استعمال عام آدمی ، کسی وزیر یا افسر کی گاڑی میں ہو قانون سب کے لیے برابر ہے اور چالان سے کوئی بچ نہیں پاتا ، ہائی ویز پر کسی افسر یا وزیر کی سفارش بھی نہیں مانی جاتی ، اسی طرح کا قانون اگر اندرون شہر میں ہو تو حادثات میں بھی کمی آئے گی اور گاڑیاں بھی قانون کے مطابق چلیں گی۔

ہائی ویز پر ایچ آئی ڈی اور ہیوی لائٹس زیادہ تر ڈمپر ، ٹرکوں ، لگثری گاڑیوں اور مسافر بس پر نصب ہوتی ہیں جس کی تیز اور آنکھوں کو چندیا دینے والی روشنی سے مخالف سمت سے آنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی آنکھیں نہ صرف چندیا جاتی ہیں بلکہ ان کی حد نگاہ بھی نا ہونے کے برابر رہ جاتی ہے جس کے باعث کوئی بھی جان لیوا حادثہ رو نما ہو سکتا ہے ۔

مقبول خبریں