حسن علی کو وکٹ لینے کے بعد ’’جنریٹر چلانا‘‘ مہنگا پڑگیا

ریان مرے کو بولڈ کرنے پر حسن علی نے جشن مناتے ہوئے بازو جھٹکے جس کے بعد کندھے کو سہلاتے نظر آئے


Sports Desk July 17, 2018
حسن علی کا انداز مداحوں میں بہت مقبول ہے فوٹو: فائل

حسن علی کو وکٹ لینے کے بعد ''جنریٹر چلانا'' مہنگا پڑگیا۔

زمبابوے کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں حسن علی نے تریسائی مساکانڈا کو ایل بی ڈبلیو کیا تو جشن منانے کا مخصوص انداز اختیار کیا لیکن زیادہ پریشانی نہیں ہوئی۔دوسرے اسپیل میں ریان مرے کو بولڈ کرنے پر انھوں نے جشن مناتے ہوئے بازو جھٹکے جس کے بعد کندھے کو سہلاتے نظر آئے۔

خطرناک نظر آنے والے پیٹر مور کو شعیب ملک کا کیچ بنوانے کے بعد حسن علی ایک بار پھر روایتی جنٹریٹر چلانے سے باز نہ آئے، اس بار بھی انھیں تکلیف محسوس ہوئی۔

مقبول خبریں