ورلڈکپ میں فٹبالرز سے ٹکرانے والے فوٹوگرافر کو دورئہ کروشیا کی دعوت

یوری کورٹیز نے گرنے کے باوجود اپنا کیمرا بند نہیں کیا اور چند حیرت انگیز تصاویر بھی بن گئیں جو بعدازاں وائرل ہوگئیں۔


Sports Desk July 21, 2018
یوری کورٹیز نے گرنے کے باوجود اپنا کیمرا بند نہیں کیا اور چند حیرت انگیز تصاویر بھی بن گئیں جو بعدازاں وائرل ہوگئیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کروشیا نے فٹبالرز سے ٹکراکر گرنے والے میکسیکن فوٹو جرنلسٹ کومدعو کرلیا۔

کروشیا نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کیخلاف جشن فتح کی تصاویر بنانے کے دوران فٹبالرز سے ٹکراکر گرنے والے میکسیکن فوٹو جرنلسٹ کومدعو کرلیا۔ یوری کورٹیز نے گرنے کے باوجود اپنا کیمرا بند نہیں کیا اور چند حیرت انگیز تصاویر بھی بن گئیں جو بعدازاں وائرل ہوگئیں، کروشیا کے ٹورازم بورڈ نے انھیں فیملی کے ہمراہ ایک ہفتے تک تفریحی دورے پرمدعو کرلیا۔

حکام نے کہا کہ ہم یوری کیلیے یہ سفر یادگار بنانے کیلیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

مقبول خبریں