میری اصل سیاست اب شروع ہوئی ہےشیخ رشید

عوام کیلیے میرے دروازے کھلے ہیں، عمران کیساتھ ملکر ملک کی تقدیربدل دینگے


INP/Numainda Express May 13, 2013
جن لوگوں نے ووٹ نہیں دیا ان کی بھی خدمت کریں گے، لال حویلی میں خطاب۔ فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے عوام نے موقع دیاہے ان کی خدمت کروں گا۔

لال حویلی میں خطاب اورمبارکبادکیلیے آنیوالے وفودسے گفتگومیں انھوں نے کہاکہ وہ لوگ جوکہتے تھے کہ ان کی سیاست کا سورج غروب ہو گیا ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ اصل میں شیخ رشیدکی سیاست اب شروع ہوئی ہے۔



عمران خان کے ساتھ مل کر ملک کی تقدیر بدل دیں گے، جن لوگوں نے ووٹ نہیں دیاان کی بھی خدمت کریں گے۔ ان کے دروازے عوام کیلیے18گھنٹے کھلے رہیں گے۔ جنھوںنے ان پرالزام تراشیاںکیںانھیں معاف کرتاہوں۔ حلف اٹھانے کے بعدایک مہینے کی مہلت دوں گا کہ شہرمیںجوئے،منشیات کے اڈے ختم کردیے جائیں۔

مقبول خبریں