سوات سے کراچی آنے والی بس اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم 21 افراد جاں بحق

زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے


ویب ڈیسک August 04, 2018
زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔فوٹو: آن لائن

انڈس ہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

کوہاٹ کے علاقے لاچی کے قریب مسافروں سے بھری بس اور آئل ٹینکر کے درمیان خطرناک حادثہ پیش آیا ہے جس سے 50 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق بدقسمت بس سوات سے کراچی آرہی تھی۔

امدادی اہلکاروں اور شہریوں نے زخمیوں کو فوری طور پر ایل ایم ایچ اور کے ڈی اے اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اب تک 21 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے ایل ایم ایچ اور کے ڈی اے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

مقبول خبریں