بیوٹی پارلروں کے مالک متحدہ کے کارکن کا قتل معمہ بن گیا

مقتول کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی،ملزمان نے گھر میں گھس کر قتل کیا،بھائی.


Staff Reporter May 30, 2013
فیصل ملک کی نماز جنازہ جامع مسجد یونس میں اورتدفین نارتھ کراچی قبرستان میں ہوئی ۔ فوٹو : ساجد رؤف / ایکسپریس

اورنگی ٹاؤن میں بیوٹی پارلر مالک ایم کیو ایم کے کارکن فیصل ملک کا قتل معمہ بن گیا۔

اورنگی ٹاؤن سیکٹر5F-1 مکان نمبر 66 کے رہائشی بیوٹی پارلروں کے مالک اور ایم کیو ایم قصبہ سیکٹرکے یونٹ 5-E کے کارکن 32 سالہ فیصل ملک ولد قیصر عالم کو نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا،مقتول کے اورنگی ٹاؤن میں ہی3 بیوٹی پارلر ہیں،ذرائع کے مطابق گلشن بہار میں جہاں مقتول کا بیوٹی پارلر ہے وہاں بھتہ خوری عروج پر ہے۔



پولیس تاحال اس بات کا تعین نہیں کر سکی کہ مقتول کو کن وجوہات پر قتل کیا گیا ہے، مقتول کے بھائی نوید نے بتایا کہ مقتول نے پسماندگان میں 3 بیٹیوں عائمہ ، تاشفہ ، فاطمہ اور بیوہ کو چھوڑا ہے، انھوں نے بتایا کہ مقتول کے 3بیوٹی پارلر ہیں، مقتول بیوٹی پارلر میں استعمال کی جانے والی اشیا اور اہلیہ کے پارلر میں تیار کی جانے والی کریم بھی سپلائی کرتے تھے،واقعے کے روز مقتول فیصل اپنے گھر میں موجود تھے کہ گھر میں2 ملزمان نے داخل ہوکر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔

مقتول کی کسی سے دشمنی نہیں تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملنے والے شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں،بدھ کو مقتول کی نماز جنازہ جامع مسجد یونس میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں مقتول کے اہلخانہ ، عزیز و اقارب ، علاقہ مکین اور متحدہ قومی موومنٹ کے عہدیداران اور کارکنوں کی بڑی تعداد شر کت کی،مقتول کو نارتھ کراچی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں