بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی

سوشل میڈیا صارفین اے آئی کے غلط استعمال کو فروغ نہ دیں، اداکارہ


ویب ڈیسک December 18, 2025

بھارتی اداکارہ سری لیلا نے اپنی نازیبا اے آئی تصاویر وائرل ہونے پر پولیس میں شکایت درج کروادی۔

سری لیلا نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی نوٹ شیئر کیا جس میں ان کی اے آئی کے ذریعے تیار کی گئی جعلی تصاویر کے باعث ہونے والی ذہنی اذیت اور صدمے کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں انہیں اس سنگین مسئلے کا علم ہوا، جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پولیس سے رجوع کرتے ہوئے باقاعدہ شکایت درج کروا دی ہے۔

سری لیلا نے عوام اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ وہ اے آئی کے غلط استعمال کو فروغ نہ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی میں ترقی کا مقصد انسانی زندگی کو آسان بنانا ہے، نہ کہ اسے مزید پیچیدہ اور تکلیف دہ بنانا۔

سری لیلا نے زور دیا کہ ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال اور اس کے غلط استعمال میں واضح فرق ہونا چاہیے۔

اداکارہ نے خواتین کے احترام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر عورت کسی نہ کسی رشتے سے جڑی ہوتی ہے، چاہے وہ کسی بھی شعبے میں کام کیوں نہ کرتی ہو۔ کسی کو بھی مسخ شدہ یا جعلی تصاویر کے ذریعے بدنام کرنا ناقابلِ قبول ہے۔

انہوں نے اپنے مصروف شیڈول کے باعث آن لائن سرگرمیوں سے لاعلم رہنے کا بھی ذکر کیا اور اس معاملے کی نشاندہی کرنے پر اپنے خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا۔

سری لیلا نے کہا کہ یہ صورتحال ان کے لیے انتہائی پریشان کن اور دل شکن ہے، تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ اب اس معاملے کو متعلقہ حکام سنبھال رہے ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

مقبول خبریں