29ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کا آغاز

ہول ان ون کا کارنامہ انجام دینے والے گالفرز کو بیش قیمت کار بطور انعام دی جائے گی


زبیر نذیر خان December 18, 2025

29ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ 2025 کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گالف چیمپئن شپ کراچی گالف کلب میں 21 دسمبر تک جاری رہے گی۔

چیمپئن شپ میں مختلف کیٹیگریز کے مقابلے ہوں گے جن میں پروفیشنلز، سینئر پروفیشنلز، جونیئر پروفیشنلز، لیڈیز پروفیشنلز ،سینئر امیچرز، جونیئر امیچرز، لیڈیز امیچرز، ویٹرنز اور پرو امیچرز ایونٹس شامل ہیں۔

چیمپئن شپ میں ملک کے معروف گالفرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ہول ان ون کا کارنامہ انجام دینے والے گالفرز کو بیش قیمت کار بطور انعام دی جائے گی۔

مقبول خبریں