حکومت مصلحتوں کا شکاررہی تو پھرمعلوم نہیں اپنی مدت بھی پوری کرپائے گی جسٹس مشیرعالم

کراچی میں بدامنی پھیلانے والے مجرموں کوہرکوئی جانتا ہے اورانہیں بے نقاب نہ کرنا ہماری غلطی ہے،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ


ویب ڈیسک May 31, 2013
شہرمیں امن کی بحالی کے لیے کچھ نہ کیا توسب کومصیبتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جسٹس مشیرعالم فوٹو:فائل

KARACHI: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیرعالم نے کہا ہے کہ کراچی میں بدامنی پھیلانے والے مجرموں کوہرکوئی جانتا ہے اورانہیں بے نقاب نہ کرنا ہماری غلطی ہے۔

وکلاکی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں منعقدہ فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس مشیرعالم نے کہا کہ کراچی میں بدامنی پھیلانے والے مجرموں کوہرکوئی جانتا ہے، یہ ہماری غفلت ہے کہ ہم انہیں بے نقاب نہیں کرتے، شہرمیں امن کی بحالی کے لیے کچھ نہ کیا توسب کومصیبتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے رویوں کوبدلنا اورحقائق سے نظریں چرانا چھوڑنا ہوں گی، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین اور قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائے۔

چیف جسٹ سندھ ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ بے شمارلوگوں کوعدالتی دائرہ اختیارسے باہر رکھنے کے لئے فاٹا کے حراستی مراکزمیں رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی مصلحتوں پربھروسہ بڑھایا گیا توپھراس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی بھی یا نہیں۔

مقبول خبریں