سوکا ورلڈ کپ افتتاحی میچ میں پاکستان کو اسپین کے ہاتھوں شکست

فاتح ٹیم نے پہلے ہاف میں 2 اور دوسرے ہاف میں 3 گول اسکور کیے۔


Sports Desk September 25, 2018
فاتح ٹیم نے پہلے ہاف میں 2 اور دوسرے ہاف میں 3 گول اسکور کیے۔ فوٹو: فائل

لزبن کے پراکا ڈو کمرشیا اسٹیدیم پر افتتاحی میچ میں اسپین نے پاکستان کو 5-0 سے شکست دی۔

سکس اے سائیڈ سوکا ورلڈ کپ کا پُرتگال کے شہر لزبن میں رنگا رنگ تقریب سے آغاز ہوگیا۔ لزبن کے پراکا ڈو کمرشیا اسٹیدیم پر افتتاحی میچ میں اسپین نے پاکستان کو 5-0 سے شکست دی۔

فاتح ٹیم نے پہلے ہاف میں 2 اور دوسرے ہاف میں 3 گول اسکور کیے۔ اسپین کے ایلے جینڈرو مریرا نے چھٹے منٹ میں پہلا گول اسکور کیا جبکہ 14ویں منٹ میں ایڈرن کالڈیرون، 27 ویں منٹ میں ڈیلس ایلمن، 38ویں منٹ میں ڈیلس ہرنانڈینز اور پانچواں اور آخری گول 39 ویں منٹ میں ڈیوڈ ایگواڈو نے اسکور کیا۔

قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلیے صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن مخدوم سید فیصل صالح حیات بھی موجود تھے۔ فیصل صالح حیات کا کہنا تھا وہ یہاں قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلیے آئے ہیں۔

مقبول خبریں