محمد عباس نے عمدہ بولنگ سے کاؤنٹی ٹیم کا دل جیت لیا

محمد عباس نے رواں سیزن وکٹوں کی ففٹی بنائی،آئندہ برس بھی لیسٹرشائرکی نمائندگی کریں گے۔


Sports Desk September 29, 2018
محمد عباس نے رواں سیزن وکٹوں کی ففٹی بنائی،آئندہ برس بھی لیسٹرشائرکی نمائندگی کریں گے۔ فوٹو : فائل

پاکستانی پیسر محمد عباس نے عمدہ بولنگ سے انگلش کاؤنٹی لیسٹرشائر کا دل جیت لیا، وہ آئندہ برس بھی اس ٹیم کی نمائندگی کرینگے۔

رواں سیزن ڈویژن 2 چیمپئن شپ میں کھیلنے والی لیسٹرشائر کیلیے محمد عباس نے عمدہ پرفارم کیااور17.72 کی اوسط سے 50 وکٹیں حاصل کیں، ڈرہم کیخلاف اپنے آخری میچ میں عباس نے 52رنز کے عوض 10 شکار کیے تھے، لیسٹرشائر نے رواں برس پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر اختتام کیا جو2010 کے بعد سے اس کی بہترین پوزیشن ہے، عباس آئندہ برس کاؤنٹی کیلیے فرسٹ کلاس میچز کے ساتھ رائل لندن کپ کیلیے بھی دستیاب ہونگے۔

رواں سیزن محمد عباس نے ٹوئنٹی 20 ایونٹ میں7 وکٹیں اپنے نام کی تھیں، پاکستانی پیسر اب یواے ای میں آسٹریلیا کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں حصہ لیں گے۔

محمد عباس نے لیسٹرشائر سے دوبارہ معاہدے پرکہا کہ میں نے کاؤنٹی ٹیم میں اپنے وقت کو بھرپور انجوائے کیا، وہاں ہرکسی نے فیملی کی طرح میرا خیرمقدم کیا، میں اگلے برس دوبارہ یہاں آؤں گا، لیسٹرشائر کے کوچ پال نکسن نے کہا کہ پیسرکی بولنگ غیرمعمولی رہی۔

مقبول خبریں